Ufone Launches 3g in Faisalabad and Peshawar

Ufone Launches 3g In Faisalabad And Peshawar

یو فون تھری جی‘ اب فیصل آباد اور پشاور میں بھی دستیاب

یوفون نے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کے بعد تھری جی کا دائرہ کار پشاور اور فیصل آباد تک بھی بڑھا دیا ہے۔ یعنی اب فیصل آباد اور پشاور کے شہری بھی مفت تھری جی سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مفت تھری جی استعمال کرنے کی حتمی تاریخ کا فلحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن صارفین روزانہ 200ایم بی کا مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

200ایم بی استعمال کرنے کے بعد انکو فراہم کردہ سپیڈ میں کمی کر دی جائے گی، لیکن وہ پھر بھی تھری جی کی سروس استعمال کر سکیں گے۔
فلحال یو فون واحد کمپنی ہے جو سب سے زیادہ شہروں میں تھری جی سروس کو ٹیسٹ کر رہی ہے، اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سروس فراہم کر رہی ہے۔ ان دونوں شہروں میں بھی مخصوص مقامات پر تھری جی کی سروس فراہم کی گئی ہے۔ جسکی تفصیل آپ یو فون کی ویب سائیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-19

More Technology Articles