Ufone offeres free 3G in more cities

Ufone Offeres Free 3G In More Cities

یوفون کی تھری جی سروس میں تین نئے شہروں کا اضافہ

یوفون اپنی 3G سروس کو مزید بڑھاتے ہوئے مزید تین شہروں میں 3G کی مفت ٹرائل کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ان تین شہروں میں مردان، چارسدہ اور ہنگو شامل ہیں۔لہذا اب ان شہروں میں رہنے والے یوفون کے صارفین بھی 3G سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
یہ مفت سروس پر پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں صارفین کے لیے ہے اور یہ سروس 31 دسمبر 2014 تک مفت دستیاب ہے۔ان شہروں میں 3G سروس کی مفت دستیابی کے بارے میں جاننے کے لیے *3344# ڈائل کیجیے۔

یہ سروس 3G کی خصوصیات والے ہینڈ سیٹ میں خود بخود بحال ہو جائے گی۔
اس مفت 3G سروس کے ذریعے آپ سکائی ایپ، فیس بک، ٹوئیٹر، ویڈیو ڈاؤن لوڈ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔


3G کی یہ مفت سروس ہنگو کے مندرجہ ذیل علاقوں میں دستیاب ہوگی۔
ڈی سی او آفس
فاروق آباد
گل باغ کالے
محلہ پاس کیلے
نیوے کالے
پوک جمعیت
شاہ طوطی پیرقبرستان

3G کی یہ مفت سروس چار سدہ کے مندرجہ ذیل علاقوں میں دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)


ببرہ
باغ کرونا
چارسدہ بازار
گورنمنٹ پوسٹ گریڈویٹ کالج چارسدہ
خستہ خیل
پرنگ
تحصیل بازار
واپڈا کالونی
یادگارِ شہدا

3G کی یہ مفت سروس مردان کے مندرجہ ذیل علاقوں میں دستیاب ہوگی۔
باغ مسجد
باغ دادا
باغ دادا چوک
کالج چوک
فارم کرونا
غفران کالونی
پر ہوتی
رام باغ
شہیدان بازار
شریف آباد
سکندری
سپنذر سینیما
یونس سٹیڈیم

تاریخ اشاعت: 2014-12-03

More Technology Articles