Ufone offering free 3g in Multan and Gujranwala

Ufone Offering Free 3g In Multan And Gujranwala

یوفون نے ملتان اور گجرانوالہ میں مفت3 جی سروس کا آغاز کر دیا

یو فون نے کامیابی کے ساتھ 3 جی نیٹ ورک کا لائسنس جیتنے کے بعد ملک کے بڑھے شہروں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں محدود مدت کے لیے 3 جی کی مفت سروس کا آغاز کیا تھا۔اب باقی شہروں کی طرح گجرانوالہ اور ملتان کے صارفین کو بھی انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار سے مستفید ہونے کے لیے مفت تھری جی ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


یوفون کی جانب سے یہ مفت سروس 10 دونوں پر مشتمل ہوگی جس کی بعد صارفین یوفون کی جانب سے پیش کیے گئے3جی پیکج چن کر مستقبل میں بھی 3 جی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
یو فون کے مطابق 3جی کی کمرشل لانچ سے پہلے ہر شہر میں 10 دن تک مفت سروس پیش کی جائے گی۔ہر دن کا کوٹہ 200ایم بی ہوگا۔ جسکے بعد سپیڈ میں کمی کر دی جائے گی۔
اس سے قبل یو فون کی طرف سے کمرشل پیکیجز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 

تاریخ اشاعت: 2014-05-26

More Technology Articles