Leaked Windows 10 docs detail 512MB RAM limitations

Leaked Windows 10 Docs Detail  512MB RAM Limitations

512 ریم پر ونڈوز 10کے محدود فنکشن

مائیکروسافٹ کا وعدہ تھا کہ ونڈوز 10 کی ہارڈ وئیر ضروریات کی وجہ سے کوئی ونڈوز 10 استعمال کرنے سے پیچھے نہیں رہے گا۔ تاہم ایک نئی تجویز کے مطابق مائیکروسافٹ 512 ریم رکھنے والی ڈیوائس پرمحدود فیچر پیش کرے گا۔اس بات کا انکشاف نئے لیک ہونے والے کاغذات سے ہوا ہے۔
اس وقت 97 فیصد تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن 512 ریم پر چلتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں زیادہ پریشانی کی بات اُن ایپلی کیشن کے لیے ہے جو نیوی گیشن سے متعلق ہیں یا بیک گراؤنڈ میں چلتے ہوئے بھی اچھی خاصی میموری خرچ کرتی ہیں۔

وی او آئی پی جیسے کہ سکائپ پیش منظر میں 120 ایم بی ریم استعمال کرتی ہے، جب کہ پس منظر میں 20 ایم بی خرچ کرتی ہے،کم ریم ہونے کی صورت میں دوسری ایپلی کیشن پر سوئچ کرتے ہوئے کالز کی کوالٹی میں بہت زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔
مائیکروسافٹ کی نئی ڈیوائس جیسے لومیا 430 (اب پاکستان میں بھی دستیاب تفصیلات اس صفحے پر) وغیرہ میں ونڈوز10 کے تمام فیچر استعمال کیے جا سکیں گے۔ اس ڈیوائس میں 1 جی بی ریم لگی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-27

More Technology Articles