Nokia will launch new smartphones in 2016

Nokia Will Launch New Smartphones In 2016

نوکیا 2016 میں سمارٹ فون بنائے گا

نوکیا کے حوالے سے پہلے خبر آئی کہ نوکیا سمارٹ فون مارکیٹ پر چھانے کی تیاریوں میں ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس کے فوراً بعد نوکیا نے اس خبر کی تردید کر دی کہ نوکیا موبائل فون نہیں بنائے گا(تفصیلات اس صفحے پر)
اب نوکیا کے سی ای او راجیو سوری نے کہا ہے کہ نوکیا 2016 میں سمارٹ فون بنائے گا۔

نوکیا کا کہنا ہے کہ وہ سمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے وہی حکمت عملی اپنائے گا جو این 1 ٹیبلٹ متعارف کراتے ہوئے اپنائی تھی۔نوکیا ڈیوائس کا ڈیزائن بنائے گا۔

(جاری ہے)

ڈیوائس پر نوکیا کا نام لکھا ہو گا مگر ڈیوائس کو درحقیقت نوکیا نہیں کوئی اور بنائے گا۔
راجیو سوری کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون کسی موزوں پارٹنر سے بنوایا جائے گا۔نوکیا نے این 1ٹیب کو فاکس کون سے بنوایا تھا، ہو سکتا ہے کہ سمارٹ فون بھی وہی بنائے۔

نوکیا جس معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ کو فروخت کیا گیا ہے، اس کے تحت نوکیا اگلے سال کی دوسری ششماہی میں ہی سمارٹ فون متعارف کرا سکے گا۔این 1 ٹیب میں اینڈریوڈ چل رہی ہے تو امید ہے کہ نئے سمارٹ فون میں بھی اینڈویوڈ ہی ہوگی۔نوکیا نے متوقع سمارٹ فون کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ظاہر نہیں کیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-19

More Technology Articles