OPPO OFFICIALLY LAUNCHES THE CAMERA FOCUSED F1 SMARTPHONE

OPPO OFFICIALLY LAUNCHES THE CAMERA FOCUSED F1 SMARTPHONE

اوپو کا نیا سمارٹ فون اوپو ایف 1

اوپو نے ایف 1 سمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ فوٹوگرافرز کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے اس سمارٹ فون کا ڈسپلے 5 انچ ایچ ڈی ہے۔ ڈسپلے سکرین کی حفاظت کے لیے 2.5گوریلا گلاس4 استعمال کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں64بٹ سنیپ ڈریگن 616 چپ سیٹ اور 1.7 گیگا ہرٹز پروسیسر ہے۔ ڈیوائس کی ریم 3 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

7.25 ملی میٹر موٹے یونی باڈی کے اس فون میں 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے۔
فون کا اہم فیچر f/2.2اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے۔ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے، جس کا اپرچر f/2.0اورسنسر کا سائز ¼انچ ہے۔
اوپو نے ان کیمرہ ماڈیولز کو جدید سافٹ وئیر فیچر جیسے Beautify 3.0،8 لائیو کلر فلٹراور دوسرے بہت سے پلگ ان کے ساتھ آپٹمائز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اوپو کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کا ڈسپلے اتنا روشن ہے کہ اسے سیلفی کے لیے فلیش لائٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ڈوئل سم 4 جی سپورٹڈ فون میں اینڈرئیڈ 5.1 کی بنیاد پر بنایا گیا کلر او ایس 2.1 انسٹال ہے۔
اوپو جلد ہی ایف 1 پلس بھی لانچ کرے گاجس میں 4 جی بی ریم اور 5.5 انچ 1080pڈسپلے ہوگا۔ ایف 1 پلس کی قیمت قریباً 235 ڈالر ہوگی۔

اوپو ایف 1 کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں
• سی پی یو:1.7 گیگا ہرٹز اوکٹا کور، کورٹیکس –اے 53
• چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن 616
• جی پی یو: ایڈرینو 405
• آپریٹنگ سسٹم:اینڈروئیڈ 5.1.1 لولی پاپ کے ساتھ کلر او ایس 2.1
• نیٹ ورک سپورٹ:2جی، 3جی، 4 جی ایل ٹی ای، ڈوئل سم،
• ڈسپلے:5 انچ 720p ریزولوشن(294 پی پی آئی)
• پیمائش: 143.5 x 71 x 7.3ملی میٹر
• ریم:3جی بی
• انٹرنل سٹوریج:16جی بی
• کارڈ سلاٹ:مائیکروایس ڈی(128 جی بی تک کی سپورٹ)
• رئیر کیمرہ:13 میگا پکسل1080pویڈیو ریکارڈنگ، ایل ای ڈی فلیش اور سافٹ وئیر پلگ انز کے ساتھ
• سیلفی کیمرہ:8 میگا پکسل(f/2.0 اپرچر کے ساتھ)
• کنکٹیویٹی: این ایف سی، جی پی ایس، وائی فائی، بلوٹوتھ 4.1، 4 جی ایل ٹی ای
• رنگ: روز گولڈ اور گولڈ روز میں سلک میٹل
• بیٹری :2500 ایم اے ایچ(کوئیک چارجنگ سپورٹ کے ساتھ)
• قیمت :235 ڈالر

تاریخ اشاعت: 2016-01-30

More Technology Articles