Researcher releases tool that can hijack accounts on sites using Facebook Login

Researcher Releases Tool That Can Hijack Accounts On Sites Using Facebook Login

فیس بک لاگ ان سے ویب سائٹ اکاؤنٹس ہیک ہو سکتے ہیں۔

ایک نئے ٹول کی مدد سے ہیکر یوآرایل بنا کر(جنریٹ کر کے) فیس بک لاگ ان سے ویب سائٹ پر صارف کے اکاؤنٹ کو ہیک کر سکتے ہیں۔
اس ٹول کو پچھلے ہفتے جاری کیا گیا ہے۔اسے ایک سیکیورٹی کمپنی میں کام کرنے والے شخص نے بنایا ہے۔یہ ٹول کراس سائٹ ریکوئسٹ فارجری یا سی ایس آر ایف کا استعمال کرتا ہے۔فیس بک نے ایک سروس متعارف کرائی ہوئی ہے جس میں فیس بک کا اکاؤنٹ استعمال کر کے تھرڈ پارٹی ویب سائٹ میں لاگ ان ہوا جا سکتا ہے۔

اسےبنانے والے نے جب اس مسئلے کو ایک سال پہلے اپنے بلاگ پر شائع کیا تو فیس بک نے اس مسئلے کو حل کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ ایک بہت بڑی تعداد میں ویب سائٹس ایسی ہیں جو یہ سروس استعمال کر رہی ہیں او راس کے حل سے بھی وہ متاثر ہوتی ۔فیس بک نے تو ایک سال پہلے مسئلہ حل نہیں کیا مگر اب یہ ٹول بلیک ہیٹ ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)


ہیکر کا طریقہ واردات یہ ہوگا کہ وہ صارفین کو بڑے پیمانے پر یوآرایل بھیجیں گے۔

صارفین اگر کسی پر کلک کریں گے تو ویب سائٹ پر سے صارف کا اصل فیس بک اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو جائے گا اور ہیکر کا بنایا ہوا مشکوک اکاؤنٹ اس کی جگہ لاگ ان ہو جائے گا، جس کے بعد ہیکر صارفین کے پیغامات پڑھ سکتا ہے، پاس ورڈ تبدیل کر سکتا ہے، ویڈیو سائٹ ہے تو ویڈیو ڈیلیٹ کر سکتا ہے اور جو دل میں آئے کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-11

More Technology Articles