Samsung to make Apple A9 chips for the next iPhone

Samsung To Make Apple A9 Chips For The Next IPhone

سام سنگ اور ایپل میں کاروباری شراکت

سام الیکٹرونکس نے ایپل کے اگلے آئی فون یعنی آئی فون 7 کے لیے اے 9 چپ کی تیاری کاآرڈر لے لیاہے۔ سام سنگ کی بنائی ہوئی اے 9 چپ ایپل کے اگلے آئی فون اور آئی پیڈڈیوائس میں نصب ہو گی۔
سام سنگ نئی اے 9 چپ کی تیاری کا کام جنوبی کوریا میں کرے گا جبکہ ہو سکتا ہے کہ آئی فون کا اگلا ماڈل ستمبر میں سامنے آ جائے۔

(جاری ہے)


ایپل کے چپ کی تیاری کا آرڈر لینے والوں میں تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی اور گلوبل فاؤنڈریز بھی دلچسپی رکھتے تھے تاہم سام سنگ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ پہلے ہی اپنا ایگزینوس پراسیسر 14 نینو میٹر پر بنا رہا ہے، جبکہ اے 8 چپ کے لیے 20 نیو میٹر پر پراسیسر بنایا گیا تھا۔ اسی لیے ایپل نے بہتر سمجھا کہ چپ کی تیاری کا کام سام سنگ کے سپرد کر دیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-03

More Technology Articles