75 Percent Android Apps will work on Nokia Phones

75 Percent Android Apps Will Work On Nokia Phones

اینڈرائیڈ کی 75فیصد ایپس نوکیا پر چل جائیں گی!

نوکیا کے ایکس، ایکس پلس اور ایکس ایل کل ہی سرکاری طور پر سامنے آئیں ہیں۔ نوکیا اپنے اس نئے پلیٹ فورم کی طرف ڈیولپرز کی توجہ مرکوز کروانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔نوکیا کے سامنے آنے والے تینوں ہینڈ سیٹ گوگل سروسز کے بغیر اینڈرائیڈ 4.4 جیلی بین پر کام کرئیں گے۔
نوکیا نے اپنے تخلیق کردہ اپلیکیشن سٹور کے صارف انٹرفیس میں تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ایس ڈی کے اور پورٹنگ ٹولز بھی مخصوص کر دیے گئے ہیں جو پلیٹ فورم کے لیے نا موزو اینڈرائیڈ ایپس کو موزو بنائیں گے۔وہ ایپس جنہیں گوگل سروس یا اس سے ربط کی ضرورت ہوگی ان کو نوکیا یا مائیکروسافٹ سے جوڑ دیا جائے گا۔
اب جبکہ تمام دستاویزات اور ٹولز سامنے آچکے ہیں ، نوکیا چاہتا ہے کہ ڈیولپرز نوکیا سٹور کے لیے اپنی ’’اے پی کے‘‘ فائلز جمع کروا دئیں۔ نوکیا کے مطابق 75 فیصد اینڈائیڈ ایپس بغیر تبدیلی کے نوکیا پر چل جائیں گی، جبکہ باقی ایپس کو تھوڑی سی تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔نوکیا کے مطابق اسکا حل بھی جلد ہی نکال لیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-26

More Technology Articles