Alarmy Sleep If U Can alarm

Alarmy Sleep If U Can Alarm

الارمی الارم نیند میں ڈوبے لوگوں کی اچھی طرح جاگنے طور پر جگا کر ہی جان چھوڑتا ہے

بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ صبح جلدی جاگنے کے لیے موبائل پر الارم لگاتے ہیں مگر صبح نیند میں الارم کو دوبارہ بند کر کے سو جاتے ہیں۔ایک اینڈورئیڈ ایپلی کیشن الارمی نے ایسے افراد کا اچھا بندوبست کیا ہے۔ اس الارم کا چیلنج ہے کہ سوسکتے ہو تو سو کر دکھاؤ۔ الارمی الارم کی سب سے بہترین خصوصیت اس کا موبائل بند کرنے کا طریقہ کار ہے، جس سے اچھا خاصا سوتا ہوا شخص بھی جاگ جاتا ہے۔

اس موبائل میں الارم کو دو طریقوں سے بند کیا جا سکتا ہے۔ ایک تو موبائل کو ہاتھ میں پکڑ کر چالیس پچاس بار اوپر نیچے ہلایا جائے، جس کے بعد یہ موبائل بند ہو جاتا ہے۔صارفین موبائل کے ہلانے کی تعداد کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین الارم کو ایک مخصوص چیز کی تصویر بنا کر بھی بنا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچر میں الارم صارف سے پوچھتا ہے کہ وہ کس چیز کی تصویر بنا کر موبائل بند کرنا چاہتے ہیں۔

اگر صارف ایک کی بورڈ کی تصویر بنا کر الارم میں فیڈ کر دیتے ہیں تو اگلی بار الارم کو بند کرنے کے لیے صارفین کی اسی انداز میں کی بورد کی تصویر دوبارہ بنانی پڑے گی،جیسے پہلی بار بنائی تھی ۔ یعنی ایک جیسی تصویر بنانے کے لیے تو صارف کو اچھی طرح آنکھیں کھولنی ہی پڑیں گی۔
اینڈروئیڈ صارفین الارمی الارم کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-28

More Technology Articles