AllDup is a powerful duplicate file finder for Windows

AllDup Is A Powerful Duplicate File Finder For Windows

آل ڈپ سے ونڈوز میں ڈپلیٹ فائلیں تلاش کریں

انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈنگ کرنے والے اور فائلیں ایک  کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر پر ٹرانسفر پر صارفین  کے پی سی پر اکثر ایک ہی فائلوں کی کئی کئی کاپیاں جمع ہو جاتی ہے۔اس سے صارفین کو فائلیں تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہےا ور اس کے علاوہ کمپیوٹر پر نئی فائلوں کے ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے جگہ بھی دستیاب نہیں ہوتی۔ ایسے ہی  صارفین کےلیے ایک بڑا زبردست سافٹ وئیر آل ڈپ (AllDup) ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام  صارفین اپنے کمپیوٹر پر موجود ڈپلیکیٹ فائلوں کو تلاش کر کے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
یہ پروگرام 8 مختلف طریقوں سے ڈپلیٹ فائلیں تلاش کر سکتا ہے۔ان مختلف طریقوں کو ایک ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ مثال کے طور پر صارفین چاہیں تو نام، سائز،تاریخ تخلیق اور تاریخ تبدیلی وغیرہ کے اعتبار سے فائلیں تلاش اور ڈیلیٹ کر سکتے ہیں اور چاہیں تو ان سب شرائط کو ایک ساتھ لاگو کر کے سرچ کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں  کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-05-25

More Technology Articles