Android app lets you multi task while watching YouTube videos

Android App Lets You Multi Task While Watching YouTube Videos

فلائی ٹیوب ۔ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن یوٹیوب دیکھتے ہوئے ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت دیتی ہے

اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب فلائی ٹیوب ایپلی کیشن سے صارفین یوٹیوب کی ویڈیو سےمحظوظ ہوتے ہوئے ملٹی ٹاسکنگ کر سکتےہیں، یعنی صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے دوسری ایپلی کیشن بھی استعمال کر سکتےہیں۔ا س سے پہلے دوسری ایپلی کیشن استعمال کرنے کےلیے یوٹیوب کو بند کرنا پڑتھا ، تاہم فلائی ٹیوب کے ہوتے ہوئے یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ دوسری ایپلی کیشنز بھی استعمال کی جا سکتیں ہیں۔

(جاری ہے)


فلائی ٹیوب ویڈیو کو پاپ اپ کی طرح چلاتا ہے، ویڈیو اگرچہ پہلے ہی کم سائز میں ہوتی ہے مگر 1.20 ڈالر کی ادائیگی کے بعد اسے مزید کم کیا جا سکتا ہے۔
فلائی ٹیوب کے انسٹال کرنے کے بعد یہ یوٹیوب کی ہر ویڈیو چلنے پر فعال ہو جاتی ہے تاہم کسی ویب پیج میں ایمبیڈڈ ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے اسے بند بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2016-07-30

More Technology Articles