Android Applications on Pakistan Day

Android Applications On Pakistan Day

جشن آزادی مبارک۔ اینڈریوڈ ایپلی کیشنز

جشن آزادی کے موقع پر ہم اپنے قارئین کے لیے جشن آزادی کے حوالے سے چند اینڈریوڈ ایپلی کیشنز پیش کر رہے ہیں۔

پاکستان انڈی پینڈنس ڈے
اس ایپلی کیشن پاکستان کے حوالے بہت سے ہائی کوالٹی وال پیپر شامل کیے گئے ہیں۔ آپ ان وال پیپر کو موبائل سکرین پر لگا سکتے ہیں۔محفوظ کر کے ڈی پی بنا سکتے ہیں ا ور شیئر کرسکتے ہیں۔
اینڈریوڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

پی آئی ڈی ایس سیلفی
اپنی سیلفی کو پاکستان کے پرچم میں ضم کریں۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے اپنی سیلفی یا گیلری میں موجود تصویر کو پاکستانی پرچم میں ضم کیا جا سکتا ہے۔اس ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس میں کیمرہ کو سوئچ کرنے، جھنڈے کی شفافیت ایڈجسٹ کرنے،گیلری سے تصاویر امپورٹ کرنے، تصویر محفوظ کرنے، پاکستانی جھنڈے کے ٹیمپلٹ اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے اینڈریوڈ صارفین یہاں کلک کریں.

پاکستانی ملی نغمے
اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین بہت سے ملی نغمے سن سکتے ہیں۔ ملی نغمے سننےکے لیے انٹرنیٹ یا وائی فائی کنکشن کا ہونا ضروری ہے۔
اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے اینڈریوڈ صارفین یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-08-14

More Technology Articles