App usage dominates the use of the web

App Usage Dominates The Use Of The Web

موبائل صارفین کا ویب کے مقابلے میں ایپس کے استعمال میں رحجان بڑھ گیا

تجزیہ کار فرم فلری کے مطابق آپ روزانہ موبائل پر 2 گھنٹے اور 42 منٹس گزارتے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ایک دن میں 4 منٹس بڑھا رہا ہے۔یہ وقت جو موبائل ڈؤائس پر گزارا جاتا ہے اس میں سے 2 گھنٹے اور 19 منٹس موبائل ایپس کی نظر ہوتے ہیں جبکہ صرف 22 منٹس موبائل ویب پر صرف کیے جاتے ہیں۔
اگر اسی تناسب سے دیکھا جائے تو ہر امریکی 86 فیصد ٹائم موبائل ایپس پر گزارتا ہے جبکہ صرف 14 فیصد ٹائم موبائل ویب بروزنگ پر گزارتا ہے۔

پچھلے سال کی اعداد و شمار کے مطابق بتائے گئے وقت کا 20 فیصد حصہ موبائل ویب بروزنگ پر جبکہ 80 فیصد حصہ ایپس پر گزرتا تھا۔
فلری کے مطابق امریکی صارف 32 فیصد وقت موبائل پر گیمز کھیلنے میں، 17 فیصد فیس بک اکاؤنٹ پر، 4 فیصد یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے پر اور صرف 3 فیصد نیوز پر صرف کرتا ہے۔

(جاری ہے)


ایک امریکی صارف وقت کا صرف 17 فیصد فیس بک پر گزارتا ہے اور اس میں حیرانگی کی بات نہیں ہے کہ موبائل اشتہار ات 17 فیصد ڈالر فیس بک سے حاصل کرتے ہیں۔

لیکن گوگل کا رشتہ اشتہارات کے ساتھ زیادہ مضبوط ہے کیونکہ امریکی صارف 18فیصد وقت اپنی موبائل ڈؤائس سے گوگل کی ایپ یوٹیوب پر گزارتے ہیں اس کے باوجود موبائل اشتہارات گوگل ایپس پر 49 فیصد خرچ کرتے ہیں۔
کچھ ماہرین اس سال موبائل اشتہارات میں 75 فیصد اضافہ کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ پیش گوئی کس حد تک صحیح ثابت ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-03

More Technology Articles