Artisto app does to videos what Prisma does to photos

Artisto App Does To Videos What Prisma Does To Photos

آرٹسٹو ویڈیو کے ساتھ وہی کچھ کرتا ہے جو پرزما تصویر کے ساتھ کرتا ہے

پرزما کے اینڈروئیڈ ورژن لانچ ہونے  پر پرزما نے جلد ہی ایپلی کیشن میں ویڈیو کی سپورٹ متعارف کرانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔تاہم پرزما سے پہلے آرٹسٹو سامنے آگئی۔ آرٹسٹو  ایپلی کیشن میں ویڈیو ز کو بالکل ویسے ہی ایفکٹ دئیے جا سکتے ہیں، جیسے پرزما میں تصاویر کو دئیے جاتے ہیں۔
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب اس ایپلی کیشن میں ابھی شاید کچھ خامیاں ہیں۔

کچھ صارفین نے بہت زیادہ لوڈنگ ٹائم کی شکایت کی ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن میں بہت زیادہ فلٹرز نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم جب آرٹسٹو ویڈیو بنا لیتی ہے تو یہ یہ پرزما کی تصاویر کی ہی طرح زبردست ہوتی ہیں۔کچھ صارفین  نے شکایت کی ہے کہ آرٹسٹو صرف نئی ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ایفکٹس شامل کرتی ہے، تاہم ہمارے تجربے کے مطابق ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ایپلی کیشن نے موجودہ ویڈیو میں بھی بڑے خوبصورت فلٹر شامل کیے ہیں۔
آرٹسٹو کے آنے کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ پرزما بھی مسابقت کی وجہ سے اپنی ایپلی کیشن میں جلد ہی ویڈیو سپورٹ متعارف کرائے گا۔
اینڈروئیڈ صارفین آرٹسٹو کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-05

More Technology Articles