Auto Finder for Android

Auto Finder For Android

پارکنگ میں اپنی گاڑ ی ڈھونڈئیے، اینڈرائیڈ اپیلکیشن کے ذریعے

آپ کو کیسا لگے گا اگر آپ تین سے چار گھنٹے شاپنگ مال میں گزار کر واپسی کے ارادے سے آئیں اور یہ ہی بھول جائیں کہ آپ نے گاڑی پارک کہاں کی تھی؟ اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنی گاڑی پارکنگ ایریا میں لگا کر بھول جاتے ہیں تو اینڈرائیڈ کی آٹو فائنڈر ایپ نے آپ کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔
اب آپ اینڈرائیڈ کی آٹو فائنڈر ایپ کی مدد سے اپنی گاڑی پارک کرتے وقت جگہ ٹیگ کر سکتے ہیں جس کے بعد گاڑی تک واپس جانے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اینڈرائیڈ‌کی گاڑی تلاش کرنے والی اپلیکیشن

دوسری گاڑی ڈھونڈنے والی ایپس کے مقابلے میں یہ خود بخود آپ کی پارک کی ہوئی جگہ کو ’’پن پوائنٹ‘‘ کر دیتی ہے اور فون میں موجود موشن سینسر کی مدد سے آپ گاڑی تک آرام سے پہنچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ جی پی ایس اور موبائل ڈیٹاکی مدد سے کام کرتی ہے۔یہ ایپ بالکل مفت دستیاب ہے۔
  
ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-03-09

More Technology Articles