Avast Battery Saver

Avast Battery Saver

ایواسٹ بیٹری سیور

جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ، اس بیٹری سیور کو اینٹی وائرس بنانے والی مشہور زمانہ کمپنی ایواسٹ نے بنایا ہے۔ ایواسٹ کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن سے فون کی بیٹری ٹائمنگ 40فیصد تک بہتر ہوجائے گی۔اس ایپلی کیشن کے زبردست انٹرفیس کی وجہ سے اس کا استعمال بھی کافی آسان ہے۔صرف ایک کلک سے بیٹری کو آپٹیمائز کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں بیٹری آپٹیمائزیشن کے لیے پہلے سے چار پروفائلز دستیاب ہیں۔


ایپلی کیشن کے زبردست فیچرز  مختلف ایپلی کیشنز کے بیٹری کے استعمال کی تفصیلی رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن بقایا بیٹری ٹائمنگ کو بھی بڑی درستی کے ساتھ بیان کرتی ہے۔یہ ایپلی کیشن بتاتی ہے کہ کونسی ایپ زیادہ سی پی یو ریسورسز استعمال کر رہی ہے۔اس کے علاوہ یہ ایپلی کیشن وائی فائی پر ڈیٹا کے استعمال کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-23

More Technology Articles