Avast Mobile Security & Antivirus

Avast Mobile Security & Antivirus

ایواسٹ موبائل سیکیورٹی۔ موبائل کی سیکورٹی کے لیے زبردست ایپلی کیشن

ایواسٹ موبائل سیکیورٹی بھی صرف اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب ہے۔ایپلی کیشن میں کئی فیچرز موجود ہیں اور یہ بالکل مفت ایپلی کیشن ہے۔ اگر ایواسٹ کا موازنہ دیگر مفت اور کمرشل ایپلی کیشنز سے کیا جائے تو اس میں تمام فیچرز کے علاوہ چند دوسرے فیچرز بھی ملیں گے۔
اس میں ریئل ٹائم پروٹیکشن، کسٹمائز ایبل اپ ڈیٹس، پرائیویسی رپورٹس، ویب شیلڈ، کال اور میسج فلٹرنگ، فائر وال اور ایپلی کیشن منیجر موجود ہے۔

اگر ڈیوائس چوری ہو جائے تو فون بک ری اسٹور کرنے کے علاوہ دیگر تمام آپشنز اس میں موجود ہیں، دراصل اس میں بیک اپ کا فیچر نہیں ہے۔ تاہم ڈیوائس کا مقام معلوم کیا جا سکتا ہے، ریموٹلی اس میں سے ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے، ریموٹلی فون بلاک کیا جا سکتا ہے، ہنگامی الارم سیٹ کیا جا سکتا ہے حتیٰ کہ اگر کوئی فون میں لگی سم بدلے گا تو اس کا الرٹ بھی وصول کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


مزید اس میں App Disguiser جیسا انوکھا فیچر موجود ہے جس کی مدد سے انسٹال شدہ ایپلی کیشنز کے نام تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اس طرح موبائل چوری ہونے کی صورت میں آپ کے ذاتی ڈیٹا تک پہنچنا تھوڑا پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ Stealth Mode آن کرنے سے ایواسٹ کا آئی کن غائب ہو جاتا ہے۔ اس طرح چور کو پتا بھی نہیں چلتا کہ وہ ٹریک ہو رہا ہے۔

اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں.
بشکریہ ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-12-10

More Technology Articles