Batch photo editor sPhoto puts you in full control

Batch Photo Editor SPhoto Puts You In Full Control

یس فوٹو سے بہت سی تصاویر کو ایک ساتھ ایڈٹ کریں'

اگر آپ کو بہت سی تصاویر پر الگ الگ  ایڈیٹنگ کا کام کرنا پڑے تو اس  پر آپ کا کافی وقت لگے گا تاہم اگر آپ ہزاروں تصویروں پر ایک سا کام کرنا چاہتے ہیں، جیسے ہزاروں تصویروں کو ایک ہی سائز میں ری سائز کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام منٹوں میں ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ایسے سافٹ وئیرز موجود ہیں جو یہ بوریت والا کام منٹوں میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ ایس فوٹو (sPhoto) بھی ایک ایسا ہی سافٹ وئیر ہے۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام تین طرح کے آپریشنز کو سپورٹ کرتا ہے۔، جو ری سائز، ری نیم اور واٹرمارکنگ ہیں۔اس طرح کے کام کے لیے دستیاب بہت سے سافٹ وئیر صارفین کو مکمل کنٹرول نہیں دیتے۔ ایس فوٹو صارفین کے لیے بہت سے فیچرز پیش کرتا ہے۔ سب سے اہم فیچر تو تمام تصاویر کے لیے پریویو دینا ہے، جس سے صارفین پہلے ہی دیکھ سکتے ہیں کہ اُن کی تصاویر پروسس ہونے کے بعد کیسی لگیں گی۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-05-16

More Technology Articles