Bazme Urdu Library Android App

Bazme Urdu Library Android App

بزم اردو لائبریری اینڈریوڈ ایپ

اردو کے فروغ کے حوالے سے ایسی ویب سائٹس بہت کم ہے جو خالصتاً اردو کی ترویج کے جذبے سے کام کر رہی ہیں۔ کتابوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو بہت سی ویب سائٹس پی ڈی ایف یا دوسرے فارمیٹس میں اردوکتابیں مہیا تو کرتی ہیں مگر اس صورت میں کہ کتاب کے صفحے کے بہت سے حصے پر ویب سائٹ کا ہی نام لکھا ہوتا ہے۔
اردو لائبریری چند ایسی ویب سائٹس میں سے ایک ہے جو صرف اردو کی ترویج کے لیے بہترین کتابیں یونی کوڈ میں فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کتابوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر موجود تمام کتابیں جملہ حقوق سے آزاد ہیں۔
اردو لائبریری نے سمارٹ فون اور اینڈریوڈ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر بزم اردو اینڈریوڈ ایپ متعارف کرائی ہے، جس کی مدد سے کتابوں کے اس بیش بہا خزانے کو اینڈریوڈ سمارٹ فون پر بھی پڑھا جا سکےگا۔ویب سائٹ کی طرح ایپلی کیشن میں بھی تمام کتابیں یونی کوڈ میں فراہم کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے من پسند ٹیکسٹ کاپی پیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اردو زبان اور اردو ادب سے محبت کرنے والے اس ایپلی کیشن کو اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-05

More Technology Articles