BBM Arrives Windows Phone Sort

BBM Arrives Windows Phone Sort

ونڈوز فون میں بھی بلیک بیری میسینجر کی شمولیت

بلیک بیری نے ونڈوز فون کے لیے اپنی بی بی ایم کی ایپلیکیشن ریلیز کر دی ہے۔اس سے پہلے یہ ایپ پچھلے سال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں متعارف کروا دیا گیا تھا۔
اس ایپ کے ونڈوز فون میں دستیابی کے باوجود آپ اس کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر پائیں گے۔کیونکہ بلیک بیری نے کچھ مختلف پالیسی اپنائی ہے۔

(جاری ہے)

ونڈوز فون میں اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ کو کسی کی طرف سے دعوت یعنی Invitationکی ضرورت ہوگی۔جیسے ہی کوئی دوسرا بی بی ایم صارف آپ کو دعوت ارسال کرے گا آپ اسے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔
ممکن ہے بعد میں اس پالیسی کو ختم کر کے اس ایپ کو سب کے استعمال کے لیے ممکن بنا دیا جائے، لیکن فلحال یہ پالیسی کافی صارفین کیلئے باعث زحمت ہوگی!!

تاریخ اشاعت: 2014-07-09

More Technology Articles