Be My Eyes lets you lend your eyes to help the blind

Be My Eyes Lets You Lend Your Eyes To Help The Blind

میری آنکھیں بنو۔.. نابینا افراد کی مدد کے لیے ایک زبردست ایپلی کیشن

بی مائی آئیز(Be My Eyes) ایپلی کیشن کی مدد سے آنکھوں کا نور رکھنے والے افراد براہ راست ویڈیوکال پر ایسے افراد کی مدد کر سکیں گے جو دیکھ نہیں سکتے۔
ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد اس میں بطور نابینا یا بطور رضاکار سائن اپ ہونا پڑتا ہے۔جب بھی کسی نابینا کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ایپلی کیشن نیٹ ورک میں موجود رضاکاروں کو تلاش کرتی ہے۔ کوئی بھی رضاکار اس مدد کا جواب دے سکتا ہے۔


مدد کی یہ درخواست عموما کوئی چیز پہچاننے، گلی کا نام یا پتہ پڑھنے، راستہ دیکھنے یا کسی اور ضرورت کے لیے ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جب کوئی رضاکار ویڈیو کال پر ہوتا ہے تو وہ نابینا شخص کو اس کی مطلوبہ معلومات مہیا کر دیتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کےلانچ ہونے کے پہلے دن اس پر 8300 رضا کار اور 798 نابینا افراد رجسٹر ہوئے۔ پہلے دن 1500 بار نابینا افراد کی مدد کی گئی۔


اس ایپلی کیشن کی تیاری کا خیال ایک نابینا ہانس جورڈن(Hans Jørgen) کو ہی آیا ،ڈنمارک کے ایک سافٹ وئیر ہاؤس نے اُن کے خیال کو حقیقت کا روپ دیا۔
فی الوقت یہ ایپلی کیشن صرف آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے۔آئی او ایس کے صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-17

More Technology Articles