Best Cricket Apps to Keep Up With the ICC World Cup 2015

Best Cricket Apps To Keep Up With The ICC World Cup 2015

کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لیے بہترین موبائل ایپلی کیشنز

گیارہواں کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے 29 مارچ 2015ء تک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہو گا۔ورلڈ کپ کے شروع ہونے میں چند ہی دن باقی ہے۔ سب ٹیمیں اچھی کارکردگی دکھانے کےلیے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں ، شائقین بھی اس ورلڈ کپ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔اسی موقع کی مناسبت سے ہم اپنے قارئین کے لیے کرکٹ کی بہترین موبائل ایپلی کیشن پیش کر رہے ہیں، جن سے وہ لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال سےمکمل طور پرآگاہ رہیں گے۔




http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/cricbuzzunnamed.png
کرک بز(Cricbuzz)

کرک بز کا شمار بہترین کرکٹ ایپلی کیشن میں ہوتا ہے۔ کرک بز صارفین کو میچوں کےدوران بال بائی بال نتائج سے آگاہ کرنے کے علاوہ یادگار لمحوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کرتی ہے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن میں منعقد ہونے والے تمام میچز کا شیڈول ، کھلاڑیوں اور ٹیموں کا مکمل ڈیٹا بیس اور رینکنگ کی معلومات شامل ہیں۔

پوائٹس ٹیبل کی مدد سے ٹیموں کی پوزیشن کا بھی پتہ چلتا رہتا ہے کہ کون اس ورلڈ کپ میں اِن رہے گا اور کون آؤٹ ہو گا۔اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے

اینڈریوڈ کے صارفین یہاں کلک کریں
آئی او ایس کے صارفین یہاں کلک کریں
ونڈوز فون کے صارفین یہاں کلک کریں


http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/espn-cricunnamed.png
ای ایس پی این کرک انفو(ESPNcricinfo)

کرک انفو اور کرکٹ کا سدا کا ساتھ ہے۔
یہ ایپلی کیشن بھی کرک انفو کی طرح لاجواب ہے۔بال بائی بال نتائج، ٹیکسٹ کمنڑی،ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے اور بعد میں آڈیو اور ویڈیو پوڈ کاسٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ اس میں پوائنٹس ٹیبل کی سہولت بھی شامل ہے۔اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے

اینڈریوڈ کے صارفین یہاں کلک کریں
آئی او ایس کے صارفین یہاں کلک کریں
ونڈوز فون کے صارفین یہاں کلک کریں


http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/Yahoounnamed.png
ہاہو کرکٹ (Yahoo! Cricket)

اگر کرک بز یا کرک انفو دستیاب نہ ہو تو یاہو کرکٹ بھی اچھا انتخاب ہے۔
اس ایپلی کیشن میں بہت سے انٹریکٹیو فیچرز ہیں۔اس ایپلی کیشن میں رئیل ٹائم میں سکور کی پوزیشن، بال بائی بال کمنٹری اور تصاویر صارفین کو میچ کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال سے اپ ڈیٹ کرتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے

اینڈریوڈ کے صارفین یہاں کلک کریں
آئی او ایس کے صارفین یہاں کلک کریں


http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/ICCunnamed.png
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 (ICC Cricket World Cup 2015)

کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لیے آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی اس ایپلی کیشن کو آئی سی سی نے ریلائنس کمیونی کیشن کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔

دوسری ایپلی کیشن جیسی تمام خصوصیات رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں ورلڈ کپ کاؤنٹ ڈاؤن، ورلڈ کپ کوئز اور بہت سی معلوماتی چیزیں ہیں۔اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے

اینڈریوڈ کے صارفین یہاں کلک کریں
آئی او ایس کے صارفین یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-10

More Technology Articles