Best Football apps in the Euro 2016

Best Football Apps In The Euro 2016

سکورز، گروپس اور لائیوفٹ بال

دنیا بھر کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کا ایک اہم ایونٹ یوئیفا یورو 2016 فرانس میں بس شروع ہونے کو ہے۔پچھلے سال ہونے والے پیرس حملوں کے باعث اس ایونٹ پر بھی خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر فرانسیسی حکومت نے شہریوں کو دہشت گردی کی کسی بھی کاروائی سے باخبر رکھنے کے لیے SAIPنام کی اینڈروئیڈ(ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) اور آئی او ایس (ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) ایپلی کیشن بھی متعارف کرائیں ہیں، جو خطرے کے صورت میں صارفین کے فون کی لاک سکرین کو بھی آن کر کے خطرے کی نوعیت سے آگاہ کر سکیں گے۔


یوئیفا یورو 2016 پر سکورز، گروپس اور لائیو میچیز کے لے لیے بہت سی ایپلی کیشنز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے چند بہترین ایپلی کیشنز درج ذیل ہیں۔

Onefootball adidas & EURO 2016
ایڈی ڈاس کے تعاون سے بنی یہ ایپلی کیشن فٹ بال کی جامع ترین ایپلی کیشن ہے۔ لائیو سکور، پش نوٹیفیکیشن، شماریات، بریکنگ نیوز،کھلاڑی کا پروفائل،تجزیے اور اندازے،سب کچھ اس ایپلی کیشن سے ممکن ہے۔


پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

UEFA EURO 2016 Official App
آفیشنل ایپلی کیشن سے کچھ بہتر تو ہو نہیں سکتا۔ فائنل ٹورنامنٹ ڈرا سے لیکر 10جون تک کی اوپننگ گیم اور 10جولائی کے فائنل تک ، اور اس دوران جو کچھ بھی ہوگا، سب کچھ اسی آفیشل ایپلی کیشن میں مل جائے گا۔

پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

theSCORE
مقبول ترین فٹ بال ایپلی کیشنز میں سے ایک دی سکور بہترین تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن ہے۔ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شماریات، گیم کی دوبارہ جھلکیاں،لائیو بریکنگ نیوز اور اس کے علاوہ بہت کچھ اس ایپلی کیشن میں موجود ہے۔

پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

FotMob - Euro 2016 Scores

فٹ بال ایپس میں یہ سب سے مقبول ایپلی کیشن ہے، اسے 10 ملین سے زیادہ بار انسٹال کیا جا چکا ہے۔
یہ ایپلی کیشن تیز رفتار ترین لائیو اپ ڈیٹس، پش نوٹیفیکیشن اور شماریات کے لیے بھی بہترین ہے۔
پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

UEFA EURO 2016 Predictor
اس ایپلی کیشن سے صارفین میچ کے نتائج کے بارے میں اندازے لگا سکتے ہیں۔
ا پنے دوستوں کے ساتھ گیم بھی کھیل سکتے ہیں اور اصل نتائج سے اپنی پراگریس کا موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔
پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-09

More Technology Articles