Best image editor for Android and iOS gets a huge update

Best Image Editor For Android And IOS Gets A Huge Update

بہترین امیج ایڈیٹرسنیپ سیڈ 2.0

گوگل نے دو سال پہلے سنیپ سیڈ کو خریدا تھا۔سنیپ سیڈ اینڈریوڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ایک بہترین امیج ایڈیٹر ہے۔اسے خریدنے کے بعد گوگل نے اب تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ آج گوگل نے پہلی بار اس ایپلی کیشن میں بڑی تبدیلی کر کے اسے سنیپ سیڈ 2.0 کے نام سے جاری کیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ سے پچھلا کام ضائع نہیں ہوتا ۔ ایپلی کیشن میں جو نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔

(جاری ہے)


• لینز بلر(blue) ٹول
• ٹونل(tonal) کنٹراسٹ ٹول
• انٹیلیجنٹ پرسپیکٹیو(perspecive) ٹرانسفارم
• سپاٹ ہیلنگ(healing)
گوگل نے اس مفت ایپلی کیشن میں جو فیچر متعارف کرائے ہیں وہ پروفیشنل ڈیسک ٹاپ امیج ایڈیٹرز میں ہوتے ہیں۔ سٹیک فیچر کی بدولت ایڈیٹنگ کو محفوظ کرنے، پچھلی ایڈیٹنگ پر واپس جانے یا ایڈٹنگ کو ایک تصویر سے دوسری تصویر پر کاپی یا اپلائی کرنے میں مدد ملتی ہے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اینڈریوڈ کے صارفین اس یپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-04-10

More Technology Articles