Best phone data recovery for android and iphone

Best Phone Data Recovery For Android And Iphone

ڈاکٹر فون۔ ڈیٹا ریکوری کے لیے بہترین ایپلی کیشن

’’ڈاکٹر فون‘‘ (Dr.Fone) اسمارٹ فون سے غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والے ڈیٹا کی ریکوری کے لیے بہترین سافٹ وئیرز میں سے ایک ہے۔ یہ سافٹ وئیر مشہور زمانہ سافٹ وئیر کمپنی ’’ونڈر شیئر‘‘ (Wondershare) نے بنایا ہے۔ڈاکٹر فون کا ڈیٹا ریکوری کا تناسب دیگر دستیاب تمام پروگرامز سےزیادہ ہے۔ڈاکٹرفون کی مدد سے آپ کانٹیکٹس، پیغامات، آڈیوز، وڈیوز، وٹس ایپ ڈیٹا، کال لاگز، ڈاکیومنٹس اور تصاویر وغیرہ غرض کہ ہر طرح کا ڈیلیٹ کیا ہوا ڈیٹا واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔


یہ پروگرام اینڈروئیڈ و آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے اسے اپنے ونڈوز کمپیوٹر یا میک پر انسٹال کریں۔ اپنے فون کو کمپیوٹر سے جوڑیں اور اس پروگرام کو بھی چلا کر اسکیننگ شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

اسکیننگ کے بعد یہ پروگرام ریکور ہونے کے قابل ڈیٹا آپ کے سامنے لے آئے گا، جس میں سے منتخب ڈیٹا کو آپ باآسانی ریکور کر سکتےہیں۔


اینڈروئیڈ ایپ انسٹال کرنےکے لیے یہاں کلک کریں۔
اینڈروئیڈ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
آئی فون کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-09

More Technology Articles