BitTorrent new IM app Bleep

BitTorrent New IM App Bleep

بٹ ٹورنٹ کا نیا انسٹنٹ میسنجر بلیپ

پرائیویسی اور سیکورٹی دو ایسی چیزیں ہیں  جو آج کل کے موبائل میں مفتود ہو تی جا رہی ہیں۔ ہم اپنے موبائل کو لاکھ حفاظت سے رکھیں مگر گورنمنٹ ایجنسی چاہیں تو ہمارا ڈیٹا موبائل کمپنیوں سے ہی نکلوا لیں۔ پچھلے دنوں ہی خبر آئی تھی کہ این ایس اے نے پاکستان کی ٹیلی کام کمپنیز سے ساڑھے پانچ کروڑ کالز کا ڈیٹا حاصل کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)
بٹ ٹورنٹ نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک کرپٹو میسیجنگ سروس شروع کر ے گا۔

اب بٹ ٹورنٹ نےاینڈریوڈ اور دوسرے پلیٹ فارمز کے لیے بلیپ (Bleep) ایپلی کیشن جاری کر دی ہے۔
بٹ ٹورنٹ کا دعویٰ  ہے کہ اینڈریوڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور ایکس او ایس کے لیے بلیپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)


بلیپ کا یہ بھی دعویٰ  ہے کہ اس کی کلاؤڈ سٹوریج پر کوئی بھی ڈیٹا محفوظ نہیں ہوتا بلکہ یہ دونوں ڈیوائس کے درمیان ہوتا ہے۔

اس لیے کلاؤڈ سے تو کوئی بھی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔ تصاویر وغیرہ بھی ایک key کے ساتھ انکرپٹ کی جاتی ہیں جو صارفین کے درمیان ہوتی ہے۔ ایپل کے آئی میسنجر کی اس وجہ سے تعریف کی جاتی ہے کہ وہ بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے، تاہم بلیپ اس سے اس لحاظ سے بہتر ہے کہ اس میں ڈیٹا پیئر ٹو پیئر شیئرہوتا ہے نہ کہ کلاؤڈ سٹوریج میں ۔

بلیپ میں کچھ فیچر دوسری میسجنگ سروس سے بھی  لیے گئے ہیں جیسے سنیپ چیٹ کی طرز پر وسپر(Whisper) موڈ کی مدد سے تصاویر اور پیغامات دیکھنے جانے کے 25 سیکنڈ بعد غائب ہو جاتے ہیں۔صارفین آرام سے وسپر موڈ اور نارمل موڈ میں سوئچ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی پیغامات کا سکرین شاٹ لینا چاہے تب بھی ایپلی کیشن اسے روک دیتی ہے۔ اگرچہ ویڈیو کیمرے  سے سکرین کی ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے  مگر پھر بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے حوالے سے بلیپ بہترین ایپلی کیشن ہے۔ بلیپ  میں وی او آئی پی کالز کی  بھی سہولت ہے اور سائن اپ کرنا اتنا آسان جیسے نک نیم کا انتخاب کرنا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-15

More Technology Articles