broadcast webcam stream

Broadcast Webcam Stream

ویب کیم کو نیٹ ورک پر براڈ کاسٹ کریں

جب ویب کیم کو براڈ کاسٹ کرنے کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں اسکائپ کا نام آتا ہے۔ لیکن آپ اپنے ویب کیم کو ایک آسان اور چھوٹے سے سافٹ ویئر ’’آئی پی کیمرا‘‘ کی مدد سے بھی براڈ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک بالکل چھوٹا اور پورٹ ایبل سافٹ ویئر ہے یعنی اسے انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ ایک ایم بی سے بھی کم سائز کا یہ سافٹ ویئر ہائی ڈیفی نیشن وڈیو براڈ کاسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی کیمرا کی سیٹنگ کرنے کے بعد نیٹ ورک پر آپ کا ویب کیم کوئی بھی لوکل ویب ایڈریس کی مدد سے دیکھ سکتا ہے۔ دفاتر میں میٹنگز کے دوران اگر زیادہ لوگوں تک میٹنگ کا احوال براہ راست پہنچانا ہو تو یہ سافٹ ویئر ایک بہترین طریقہ ہے۔ کیونکہ اسے استعمال کرنے کے لیے سبھی کو انفرادی طور پر کوئی سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔آئی پی کیم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2016-07-23

More Technology Articles