Bulk Crap Uninstaller removes multiple programs silently on Windows

Bulk Crap Uninstaller Removes Multiple Programs Silently On Windows

بلک کراپ اَن انسٹالر سے کئی پروگرام ایک ساتھ اَنسٹال کریں

ونڈوز کے بہت سے ڈیفالٹ پروگرامز کی طرح اَن انسٹالر بھی بہت سےصارفین کو پسند نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین پروگرام اَن انسٹال کرنے کےلیے دوسرے تھرڈ پارٹی پروگرام  استعمال کرتے ہیں۔ایسا ہی ایک پروگرام بلک کراپ اَن انسٹالر (Bulk Crap Uninstaller) ہے۔اس مفت پروگرام کو چلائیں تو یہ انسٹالڈ تمام پروگراموں کی فہرست آپ کے سامنے کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں پروگرام کا نام،پبلیشر کا  نام ، سائز، انسٹال کیے جانے کی تاریخ اور دوسری معلومات ہوتی ہیں۔

اس پروگرام سے ایک ساتھ بہت سے غیر ضروری پروگراموں کو منتخب کر کے اَن انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کو چلنے کے لیے مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 درکار ہوتا ہے۔
اس  پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-06-28

More Technology Articles