Check you mobile wtih Zimperium Stagefright Detector App

Check You Mobile Wtih Zimperium Stagefright Detector App

جانیں آپ کا موبائل ایم ایم ایس اٹیک سٹیج فریٹ سے کتنا محفوظ ہے؟

کچھ دن پہلے زیمپوریم میں کام کرنے والے سیکورٹی ریسرچر نے گوگل کے ساتھ مل کر اینڈریوڈ کی ایک خرابی کا پتہ چلایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس خرابی میں اینڈریوڈ کی سٹیج فریٹ(Stagefright) میڈیا پلے بیک لائبریری متاثر ہو سکتی ہے۔اس ایک خرابی کے باعث 95 کروڑ سے زیادہ اینڈریوڈ ڈیوائسسز خطرے کی زد میں آ گئیں ہیں۔ہیکر اس خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف ایک ایم ایم ایس بھیج کر کسی کے بھی سمارٹ فون کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔


اب زیمپوریم نے ایسی ایپلی کیشن لانچ کی ہےجس سے صارفین پتہ چلا سکتے ہیں کہ اُن کی ڈیوائس سٹیج فریٹ سے متاثر ہو سکتی ہے یا نہیں۔اس ایپلی کیشن کو سٹیج فریٹ ڈیٹیکٹر ایپ(Stagefright Detector App) کا نام دیا گیا ہے اور یہ گوگل پلے سٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بات ذہن میں رہے کہ زیمپوریم کی یہ ایپلی کیشن صرف یہ بتائے گی کہ آپ کی ڈیوائس سٹیج فریٹ سے متاثر ہو سکتی ہے یا نہیں۔

یہ ایپلی کیشن اس سے بچاؤ کے لیے کوئی پیچ وغیرہ فراہم نہیں کرتی۔
گوگل اور سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہانہ بنیادوں پر اس خرابی اور دوسری خرابیوں سے بچاؤ کے پیچ جاری کریں گے(تفصیلات اس صفحے پر)۔دوسرے کیرئیر اور موبائل بنانے والے ادارے جلد ہی پیچز جاری کرنا شروع کر دیں گے۔
زیمپوریم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس کی ایپلی کیشن ، متاثر ہو سکنے والے فونز میں سے ،بطور نامعلوم فون میں موجود فنگر پرنٹس کا ڈیٹا جمع کرے گی۔
زیمپوریم کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا بعد میں نئے پیچیز بنانے کے کام آئے گا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ بات درست ہو مگر کچھ صارفین اسی پریشانی کا شکار ہیں کہ فون کو چیک کرنے والی ایپلی کیشن ڈیٹا بھی جمع کر کے ایپلی کیشن بنانے والوں کو بھیجے گی۔
اس ایپلی کیشن کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Check you mobile wtih Zimperium Stagefright Detector App
تاریخ اشاعت: 2015-08-08

More Technology Articles