Chrome extension for book lovers

Chrome Extension For Book Lovers

گوگل کروم کی نئی ٹیب میں نت نئی کتابوں کے لیے زبردست ایکسٹینشن

کتابوں سے محبت کرنے والے اس کروم ایکسٹینشن کی مدد سے گوگل کروم استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ نت نئی کتابوں کے بارے میں جان سکتےہیں۔
100 Million Books ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد جب بھی آپ گوگل کروم میں نئی ٹیب کھولیں گے، آپ کو ایک نئی کتاب کا کور، اس کے بارے میں تفصیلات اور اس کے اقتباسات نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

نئی ٹیب میں ظاہر ہونے والی کتابیں بنا کسی ترتیب کے، اٹکل، سے ظاہر ہوتی ہیں۔ ایکسٹینشن کے ڈویلپر کے مطابق ابھی کتابوں کی تعداد محدود ہے لیکن ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صارفین ڈویلپر کو مزید کتابوں کے بارے میں معلومات بھی بھجوا سکتے ہیں۔
اس ایکٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2017-05-10

More Technology Articles