Chrome extension No Mail To

Chrome Extension No Mail To

نو میل ٹو ایکسٹیشن۔ ڈیفالٹ ای میل کی الجھن سے بچائے

ویب سائٹ وزیٹر سے رابطے کے اہم طریقوں میں رابطے کے لیے فارم اور لنک میں میل ٹو (mailto:) کا لنک شامل ہیں۔ ان دونوں میں زیادہ الجھن میل ٹو کے آپشن سے ہوتی ہے۔ صارفین اس امید پر رابطے کے لنک پر کلک کرتے ہیں کہ ویب سائٹ کا رابطے کا صفحہ کھل جائے گا مگر میل ٹو لنک کی وجہ سے ڈیفالٹ ای میل ایپلی کیشن کا باکس کھل جاتا ہے۔ اگر صآرفین نے ڈیفالٹ ایپلی کیشن منتخب نہ کی ہوتو اس ڈائیلاگ باکس کو منسوخ کرنے میں بھی تھوڑی دیربھی لگ جاتی ہے۔

(جاری ہے)


اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ڈویلپر نے No Mail To کے نام سے ایک کروم ایکسٹیشن بنائی ہے۔ اس ایکٹینشن کے ہوتے ہوئے اگر صارفین غلطی سے میل ٹو لنک پر کلک کر دیں تو ڈیفالٹ ای میل ایپلی کیشن نہیں کھلتی بلکہ ایک ڈائیلاگ باکس کھل جاتا ہے، جس سے صارفین ڈیفالٹ ای میل ایپلی کیشن بھی کھول سکتے ہیں اور ای میل ایڈریس کو کلپ بورڈ پر کاپی بھی کر سکتے ہیں۔
اس ایکسٹیشن کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-02

More Technology Articles