Chrome extension restores the backspace key

Chrome Extension Restores The Backspace Key

کروم ایکسٹینشن سے بیک سپیس کی کو اس کا اصل کام لوٹایا جا سکتا ہے

گوگل کے بہت سے ”ذہین “ لوگ اپنی طرف سے بہترین فیصلے کرتے ہیں مگر لوگ اُن فیصلوں کی قدر نہیں کرتے۔ ایسا ہی ایک فیصلہ بیک سپیس کی سے براؤزر میں پچھلے صفحے پر واپس جانے والے فیچر کا خاتمہ ہے۔
بہت سے صارفین کروم اپ ڈیٹ میں بیک سپیس کی سے پچھلے صفحے پر واپس جانے کا فیچر نہ پاکر کافی پریشان ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایسے ہی پریشان لوگوں کے کمنٹس اور تنقید کے بعد گوگل نے Go Back With Backspace ایکسٹینشن متعارف کرائی ہے۔

ویسے تو آلٹ اور رائٹ یا لیفٹ ایرو نے پیج کو بیک یا فاورڈ کیا جا سکتا ہے تاہم جو لوگ عرصے سے بیک سپیس کی کےہی عادی تھے، ان کے لیے یہ ایکسٹینشن کافی زبردست ہے۔
اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-17

More Technology Articles