Clear temporary Steam, Origin, uPlay and Gog data with Steam Cleaner

Clear Temporary Steam, Origin, UPlay And Gog Data With Steam Cleaner

سٹیم کلینر کے ساتھ سٹیم، اوریجن، یو پلے اور گوگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کریں

سٹیم کلینر مائیکروسافٹ ونڈوز کے لیے ایک پروگرام ہے۔ یہ پروگرام گیمنگ پلیٹ فارم سٹیم، اوریجن، یو پلے اور گوگ کا عارضی ڈیٹا صاف کر سکتا ہے۔ بہت سے پروگرام اور گیمنگ پلیٹ فارم ری ڈسٹری بیوشن پیکیجز بھی انسٹال کرتے ہیں۔ یہ اضافی پروگرام گیم کے چلنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انسٹالیشن فائلیں، پروگرام انسٹال ہونے کےلیے کسی کام کی نہیں ہوتی لیکن گیم پلیٹ فارم انہیں سنبھال کر رکھتا ہے۔ایسی ہی فائلوں کو ڈیلیٹ کر کے ہم اپنی ہارڈ ڈرائیو پر بہت سی فری سپیس حاصل کر سکتےہیں۔ سٹیم کلینرچند کلکس میں ہی گیمنگ پلیٹ فارم کا اضافی ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے آپ کو اضافی جگہ فراہم کرتا ہے۔اسے انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-01

More Technology Articles