Control your smartphone from computer

Control Your Smartphone From Computer

اپنے سمارٹ فون کو کمپیوٹر سے کنٹرول کریں

اسمارٹ فونز کو کمپیوٹر سے کنٹرول کرنے کے لیے موبی زین (Mobizen) ایک بہترین پروگرام ہے۔موبی زین یو ایس بی کیبل، وائی فائی اور تھری جی/ ایل ٹی ای انٹرنیٹ کی مدد سے فون کو کمپیوٹر سے کنکٹ کر سکتا ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور پلے اسٹور کے ربط سے ایپلی کیشن انسٹال کر لیں:
www.mobizen.com
ایپلی کیشن کی انسٹالیشن کے بعد اس کا اکاؤنٹ بنائیں ، جس میں صرف اپنا ای میل ایڈریس اور پسند کا پاس ورڈ ٹائپ کریں۔

فون پر ایپلی کیشن انسٹال ہو جائے تو اس کی سیٹنگز میں آپ اپنی پسند کے کنکشن منتخب کر لیں۔
فون کو مکمل طور پر پی سی سے کنٹرول کرنے کے لیے فون پر ڈیویلپر موڈ اور اس میں یوایس بی ڈی بگنگ موڈ کا فعال ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ آپشنز فعال نہیں ہوں گے تو موبی زین آپ کی رہنمائی کرے گی اور یہ آپشنز آن ہو جائیں گے۔
اس کے بعد آپ کو موبی زین کا ڈیسک ٹاپ پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں جس کا سائز 35 ایم بی ہے۔

یہ ڈیسک ٹاپ ورژن بھی اس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
پہلی دفعہ جب آپ اس کو انسٹال کر کے چلائیں گے تو یہ اپنی ویب سائٹ سے چند مزید اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرے گا۔ اپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والی لاگ ان اسکرین ایپلی کیشن میں منتخب کیا گیا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ ٹائپ کر دیں۔ فوراً ہی آپ کا فون ڈیسک ٹاپ پر آپ کے سامنے ہو گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-17

More Technology Articles