CredentialsFileView display credentials files data in Windows

CredentialsFileView Display Credentials Files Data In Windows

کریڈینشل فائل ویو سے ونڈوز فائلوں میں چھپا ڈیٹا دیکھیں

کریڈینشل فائل ویو(CredentialsFileView) ایپلی کیشن سے صارفین ونڈوز کی کریڈینشل  فائلز کو ڈی کرپٹ کر کے ان کا ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔
کریڈینشل فائل ویو ونڈوز کے تمام ورژن، جن میں ونڈوز ایکس پی سے لیکر ونڈوز 10 شامل ہیں، سے مطابقت رکھتا ہے۔یہ ونڈوز کے 32 بٹ اور 64 بٹ ورژنز کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ پروگرام پورٹیبل ہے یعنی اسے کسی  بھی لوکیشن سے چلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کی مدد سے آپ نہ صرف  اپنے چلتے ہوئے کریڈینشل فائلز ڈی کرپٹ کر سکتے ہیں بلکہ اس کی مدد سے دوسرے سسٹمز کی ہارڈ ڈسک پر محفوظ کی ہوئی کریڈینشل فائلز کو بھی ڈی کرپٹ کیا جا سکتا ہے۔
کریڈینشل فائلز وہ فائلیں ہوتی ہیں، جن میں مائیکروسافٹ ونڈوز ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے سٹور کرتی ہے۔ ان فائلوں میں ریموٹ کمپیوٹر کے لاگ اِن ، پاس ورڈ، میل اکاؤنٹس، ایکسچینج سرور  اور دوسری بہت سی معلومات ہوتی ہیں۔
اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-24

More Technology Articles