Cut videos with Lossless Cut

Cut Videos With Lossless Cut

لوزلیس کٹ سے ویڈیوز کٹ کریں

لوزلیس کٹ(Lossless Cut) ایک مفت پورٹیبل پروگرام ہے۔اس  کراس پلیٹ فارم  سے صارفین اپنی ویڈیو کو  کوالٹی  میں کمی کیے بغیر  بہت آسانی سے کٹ کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام تھوڑا بھاری ہے۔ اس پروگرام کا آرکائیو سائز 80 میگا بائٹ ہے۔اس پروگرام کا استعمال بہت آسان ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو کٹ کرنے کے لیے صارفین کو بس ویڈیو ڈریگ اینڈ ڈراپ کر کے ویڈیو میں وہ پوائنٹ سلیکٹ کرنا پڑتے ہیں، جہاں سے کٹ کی ہوئی ویڈیو شروع اور ختم ہوگی۔اس پروگرام سے کٹ کی گئی ویڈیو خودکار طور پر اصل فائل  کی ڈائریکٹری میں محفوظ ہو جائے گی۔ اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-28

More Technology Articles