Data on Viber Servers is not safe

Data On Viber Servers Is Not Safe

وائبر کا ڈیٹا غیر محفوظ۔۔۔

نیو ہیون یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائبر پر یوزرز کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔وائبر پر شئیر کیے گئے پیغامات اور فون کالز وائبر کے سرورز میں سٹور ہوتی ہیں۔لیکن یہ ڈیٹا غیر خفیہ ہوتا ہے۔ اور اس پر کسی قسم کا پاسورڈ بھی لاگونہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی آسانی سے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس نا اہلی میں صرف وائبرکی ہی نہیں ، بلکہ وٹس ایپ کی بھی یہی صورتِ حال ہے۔اسکا ڈیٹا بھی مکمل طور پر Encryptedنہیں ہوتا۔
وائبر کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں اور پیر تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے فکس ریلیز کر دیے جائیں گے۔وائبر کے مطابق کسی بھی یوزر کی طرف سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-29

More Technology Articles