Deleting Google Photos wont enough to prevent backup

Deleting Google Photos Wont Enough To Prevent Backup

گوگل فوٹوز کی سب سے بڑی خوبی یا خرابی؟

گوگل فوٹوز ایپلی کیشن بہترین فوٹو ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے۔اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ گوگل پر لامحدود فوٹو سٹوریج سپیس فراہم کرتی ہے۔اپ لوڈ کی ہوئی فوٹو لائبریری کو خود کار انداز میں کولیگس، سلائیڈ شوز اور موویز میں بدلا جا سکتا ہے ۔انہی خصوصیات کی بنا پر یہ مقبول بھی ہو رہی ہے۔
گوگل فوٹوز ایپلی کیشن سمارٹ فون میں موجود تمام فوٹوز کا آن لائن بیک اپ لے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس کی سب سے بڑی خوبی یا خامی یہ ہے کہ اگر اس ایپلی کیشن کو انسٹال بھی کر دیا جائے، یہ تب بھی فوٹوز کا آن لائن بیک اپ لیتی رہتی ہے۔ اگر آپ نے فوٹوزڈیلیٹ بھی کر دئیے ہوں تو تب بھی آن لائن محفوظ رہتے ہیں۔
اصل میں یہ ایپلی کیشن بیک اپ کے لیےاپنی سیٹنگ استعمال کرنے کی بجائے گوگل کی سیٹنگ استعمال کرتی ہے۔ فوٹوز اپ لوڈ کو ڈس ایبل کرنے کے لیے ایپلی کیشن ان انسٹال کرنا ہی کافی نہیں۔ موبائل کی سیٹنگ سے جا کر بیک اپ کو ڈس ایپل کرنا پڑتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-14

More Technology Articles