disCoverJ: add covers to music files

DisCoverJ: Add Covers To Music Files

ڈس کور جے سے میوزک فائلوں پر کور لگائیں

بہت سی کمپنیاں ایم پی تھری میوزک کو کور فائلز کے ساتھ جاری کرتی ہیں۔ بہت سے میوزک پلیئر ایم پی تھری  فائلز چلاتے ہوئے فائلز سے یہ کور حاصل کر لیتے ہیں تاہم بہت سی  آڈیو فائلز ایسی بھی ہوتی ہیں، جو بغیر کور کے ہوتی ہیں۔بہت سے ایم پی تھری  ایڈیٹرز اور منیجمنٹ پروگرامز جیسے میڈیا منکی اور ایم پی تھری ٹیگ وغیرہ  بغیر کور کی آڈیو فائلز  پر کور لگا دیتے ہیں۔
ڈس کور جے (DisCoverJ )  بھی ایک کراس پلیٹ فارم مفت پروگرام ہے، جو کور کے بغیر آڈیو فائلز پر کور لگاتا ہے۔

(جاری ہے)

جیسا کہ پروگرام کے نام سے ظاہر ہے اس پروگرام کو چلنے کے لیے جاوا سکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ پروگرام ڈریگ اینڈ ڈراپ اور فائل براؤز کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ پروگرام  ڈریگ اینڈ ڈراپ یا براؤز کی گئی تمام فائلوں کو سکین کر کے آڈیو فائلوں کے نام اور البم کے نام ظاہر کرتا ہے۔ اس کےساتھ یہ  پروگرام بتاتا ہے کہ کس فائل پر کور نہیں ہے۔جب آپ کور کےلیے سرچ کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو یہ پروگرام انٹرنیٹ پر مختلف ڈیٹا میں اس فائل کے لیے مناسب کور کو ڈھونڈتا ہے۔
اس پروگرام کو استعمال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-29

More Technology Articles