Do you forget your password download 1password

Do You Forget Your Password Download 1password

کیا آپ اپنا پاسورڈ بھول جاتے ہیں؟آپ کیلئے بہترین ایپلیکیشن آنے والی ہے

اگر آپ بھی اینڈرائیڈ ڈؤائس استعمال کرتے ہیں تو اینڈرائیڈپر آنے والی نئی ایپ کے لیے تیار ہو جائیں، اینڈرائیڈ 10 جون کو اپنے یوزرز کے لیے 1 پاسورڈ کے نام سے ایک ایپ متعارف کروانے والا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی سائٹ پراپنے پاسورڈ کو محفوظ کر سکتے ہیں، اور آپ اپنے کمپیوٹر پر بھی وہی پاسورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
قابلِ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1 اگست تک یہ ایپ اپنے تمام فیچرز کے ساتھ مفت ہے مگر اس کے بعد جو بھی اس ایپ کو استعمال کرنا چاہے گا اسے 17.99 ڈالر کی رقم کے عوض اس ایپ کو خریدنا پڑے گا۔

1پاسورڈ برائے اینڈارئیڈ

فی الوقت اس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو لنک پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد آپ ڈیولپرز کی سائٹ پر چلے چائیں گے ، وہاں اپنا نام اور ای میل ایڈریس درج کریں، اور جیسے ہی یہ اپلیکیشن دستیاب ہوگی آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


یہ ایپ آپ کے مشکل سے مشکل پاسورڈ کو یاد رکھنے میں مدد کرے گی۔ یہ ایپ ایک ہی وقت میں فون اور ٹیبلیٹ دونوں میں کام کرے گی۔اور ان تمام صارفین کی مشکلات میں کمی لائے گی جو اپنے پاسورڈ بھول جاتے ہیں!

تاریخ اشاعت: 2014-05-25

More Technology Articles