DuckDuckGo's new browser extensions and applications launch

DuckDuckGo's New Browser Extensions And Applications Launch

ڈک ڈک گو نے نئی براؤزر ایکسٹینشن اور ایپلی کیشن لانچ کر دی

سرچ انجن ڈک ڈک گو نے اپنی براؤزر ایکسٹینشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور موبائل ایپلی کیشن کو تمام پلیٹ فارمز کے لیے اپ گریڈ کیا ہے۔
کمپنی نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی تمام پراڈکٹس کو ری ڈیزائن کیا ہے اور کئی نئے فیچر شامل کیے ہیں۔ ان فیچرز میں ٹریکر بلاکنگ، سمارٹر انکرپشن اور پرائیویٹ سرچ شامل ہیں۔
ڈک ڈک گو براؤزر ایکسٹینشن پہلے کی طرح ہی کام کرے گا۔
  یہ ایکسٹینشن فائر فاکس، کروم اور سفاری کے لیے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ دوسرے مطابقت رکھنے والے براؤزر جیسے اوپیرا اور ویوالڈی پر بھی انسٹال ہو سکتا ہے۔
ڈک ڈک گو براؤزر ایکسٹینشن اور موبائل ایپ آپ کو ویب سائٹ وزٹ کرتے ہوئے پرائیویسی گریڈ (اے سے ایف) تک بھی دکھائیں گے۔ اس گریڈنگ سے آپ دیکھ سکیں گے کہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ کتنی محفوظ ہے یا یہ ویب سائٹ کس طرح آپ کو ٹریک کر رہی ہے۔
ڈک ڈک گو ایکسٹینشن اور ایپلی کیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-17

More Technology Articles