English to Urdu to English Dictionary Android Application

English To Urdu To English Dictionary Android Application

انگریزی اردو انگریزی ڈکشنری اینڈیوڈ ایپلی کیشن

انگریزی سے اردو ترجمہ کے لیے بہت سی ڈکشنریوں کی ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ ان ایپلی کیشنز میں ایک نیا اضافہ انگلش اردو ڈکشنری ہے۔انگلش اردو ڈکشنری آن لائن نہیں بلکہ آف لائن بھی کام کرتی ہے۔ یعنی اسے استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کا ہونا ضروری نہیں۔اس ایپلی کیشن کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین اپنے پسندیدہ الفاظ کو ایک بار دیکھنے کے بعد دوبارہ دیکھ کر بھی یاد کر سکیں۔

انگریزی الفاظ کے اردو ترجمے کے علاوہ اردو ترجمہ رومن زبان میں بھی لکھا ہوا ہے، ایسے میں یہ ایپلی کیشن اُن لوگوں کے لیے بڑے کام کی چیز ہے جو اردو بالکل نہیں جانتے۔ رومن اردو پڑھ کر بھی وہ اپنا معافی الضمیر بیان کر سکتے ہیں۔

دیگر خصوصیات
• آف لائن استعمال( تراجم موبائل پر ہی محفوظ ہوتے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ایپلی کیشن آف لائن کام کرتی ہے)
• انگریزی اور اردو زبان میں تلاش کی سہولت۔

(جاری ہے)

اردو الفاظ کو رومن میں لکھ کر بھی تلاش کیا جا سکتا ہے
• 90 ہزار سےزیادہ الفاظ
• انگریزی الفاظ کو ٹیکسٹ ٹو سپیچ کی مدد سے سنا بھی جا سکتا ہے۔
• کسی بھی لفظ کے ساتھ سٹار پر کلک کر کے فیورٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے،جسے بعد میں دوبارہ دیکھا جا سکتاہے۔
• ہسٹری میں سابقہ تلاش کیے گئے تمام الفاظ سامنے آ جاتے ہیں۔

اس ڈکشنری کو انسٹال کرنے کے لیے اینڈریوڈ صارفین یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-08-14

More Technology Articles