Etcher: flash images to SD and USB

Etcher: Flash Images To SD And USB

ایچر۔ آپریٹنگ سسٹم امیج کو ایس ڈی کارڈ اور یو ایس بی پر فلیش کرنے کے لیے بہترین پروگرام

ایچر(Etcher) ایک کراس پلیٹ فارم اوپن سورس پروگرام ہے۔اس پروگرام کی مدد سے آپریٹنگ سسٹم امیج کو ایس ڈی کارڈ یا یو ایس بی ڈرائیو پر محفوظ طریقے سے فلیش کیا جا سکتا ہے۔اس پروگرام  کا انٹرفیس بہت سادہ  اور آسان ہے۔ اس پروگرام سے آپریٹنگ سسٹم کو ایس ڈی کارڈ یا یو ایس بی ڈرائیو پر منتقل کرنےکا عمل تین مراحل پر مشتمل ہے۔جو پروگرام چلاتے ہی سامنے آ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا مرحلہ آپریٹنگ سسٹم کے امیج کو منتخب کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ پروگرام آئی ایس او،  آئی ایم جی، ڈی ایس کے، جی زیڈ، بی زیڈ زیڈ اور ایکس زیڈ فارمیٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کے بعد آپ کو ڈرائیو منتخب کرنی  ہوگی، جہاں آپ امیج کو فلیش کرانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کا مرحلہ امیج کو فلیش کرنے کا ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ 

تاریخ اشاعت: 2018-09-25

More Technology Articles