Facebook acquires the mobile fitness app Moves

Facebook Acquires The Mobile Fitness App Moves

فیس بک نے نئی موبائل اپلیکیشن Movesخرید لی

وٹس ایپ اور انسٹا گرام کے بعد اب فیس بک نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے موبائل فٹنس ایپ ’ موو‘ ’ moves‘کو بھی خرید لیا ہے۔ اس کے متعلق مالی تفصیلات تو ابھی تک سامنے نہیں آئیں مگر یہ ضرور پتہ چلا ہے کہ وٹس ایپ اور انسٹاگرام کی طرح یہ ایپ بھی آزادانہ کام کرے گا۔

(جاری ہے)

فی الوقت اس ایپ کے ڈیولپرز کوئی بھی ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شئیر نہیں کریں گے۔
’ moves‘ جنوری 2013 میں لانچ ہوئی تھی اور اینڈارئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہے۔یہ اپلیکیشن آپ کے چلنے پھرنے، آپ کی ورزش اور آپ کی غذا وغیرہ کا ٹریک رکھنے کیلئے کارا ٓمد ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-25

More Technology Articles