Facebook launches Hello application for Andriod

Facebook Launches Hello Application For Andriod

فیس بک کی نئی اینڈریوڈ ایپلی کیشن ۔ ہیلو

فیس بک نے ایک نئی اینڈریوڈ ایپلی کیشن لانچ کی ہے جو اینڈریوڈ کے ڈیفالٹ ڈائلر کی جگہ لے لیتی ہے۔ ہیلو نام کی اس ایپلی کیشن کو متعارف کرا کر فیس بک نے صارف کے فیس بک اکاؤنٹ آئی ڈی اور فون نمبرز کو مزید مربوط کرنے کی کوشش کی ہے۔اس ایپلی کیشن میں یہ سہولت بھی ہے کہ صارف اپنے موبائل کنکشن کی بجائے میسنجرسے کال اور ایس ایم ایس بھی کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اگر کسی نمبر کو بہت سارے لوگوں نے بلاک کیا ہو تو فیس بک ہیلو بھی اس نمبر کو بلاک کر دیتا ہے۔اس فیچر سے سپام فون کالز سے لازمی نجات مل جاتی ہے۔تاہم کچھ لوگوں کو کہنا ہے کہ یہ بلاک کالز باقاعدہ بلاک نہیں ہوتی بلکہ براہ راست وائس میل باک میں چلی جاتی ہیں۔بدقسمتی سے اس وقت ہیلو ایپلی کیشن بہت سی ڈویوائسز کے لیے مطابقت ظاہر نہیں کر رہی۔
اینڈریوڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-04-23

More Technology Articles