Facebook now lets you comment on posts when your phone is offline

Facebook Now Lets You Comment On Posts When Your Phone Is Offline

اب فیس بک پوسٹ پر بغیر انٹرنیٹ کے بھی کمنٹ کیا جاسکتا ہے

فیس بک نے اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کیا ہے، جس سے سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے صارفین آف لائن رہتے ہوئے بھی کمنٹ کر سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن آپ کا کمنٹ اس وقت تک محفوظ رکھے گی، جب تک آپ انٹرنیٹ سے دوبارہ مربوط نہیں ہوجاتے۔ انٹرنیٹ سے دوبارہ مربوط ہونے پر ایپلی کیشن کمنٹ کو پوسٹ کر دےگی۔
سست رفتار انٹرنیٹ پر ایپلی کیشن نیوز فیڈ میں پہلے وہ پوسٹس لوڈ کرےگی جو پچھلی بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی تھیں۔

(جاری ہے)

فیس بک کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن وہ پوسٹ پہلے دکھائے گی، جوصارفین نے سکرول نہیں کی ہونگی۔فیس بک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ آن لائن ہونے پر صارفین کی نیوز فیڈ میں نئی پوسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے اور نیوز فیڈ کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تجربات کر رہا ہے۔
اکتوبرمیں فیس بک نے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے تحت ایپلی کیشن انٹرنیٹ کے سست ہونے پر ڈیوائس کی میموری میں پہلے سے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی پوسٹوں کو ظاہر کرتی ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ نئے فیچر تمام صارفین کی ایپلی کیشن میں جلد ہی اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-11

More Technology Articles