Facebook's new app for iOS and Android, Riff, allows you to make videos with your friends

Facebook's New App For IOS And Android, Riff, Allows You To Make Videos With Your Friends

فیس بک کی نئی ایپلی کیشن ریف، آئی او ایس اور اینڈریوڈ پر

فیس بک اور میسنجر کے علاوہ بھی فیس بک کی پٹاری میں عوام کو لبھانے کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔ موجودہ چیزوں میں اضافہ بھی جاری ہے۔ فیس بک نے اب صارفین کے لیے ایپلی کیشن ریف (Riff) متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ہی ویڈیو یا مختلف ویڈیوز پر کام کر سکیں گے۔ صارفین ویڈیوز سٹوری بنانے کی طرح ایک ویڈیو پر کام کریں گے۔

جیسے ایک صارف ایک موضوع بیان کرے گا، جس کے بعد ایک دوست اس کے شروع کا حصہ فلمائے گا، دوسرا درمیان اور تیسرا آخر کا۔ درجنوں دوست ایک ہی ویڈیو کے درجنوں حصے فلما کر ویڈیو میں شامل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو نہ صرف ریف پر بلکہ فیس بک پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ ہر صارف جتنی مرضی لمبی ویڈیو بنا کر مین ویڈیو میں شامل کرے، ویڈیو کی لمبائی کی کوئی حد نہیں ہے۔

جیسے کچھ ایپلی کیشن صرف 6 سیکنڈ کی ویڈیو کی اجازت دیتی ہے، ریف میں ایسا کچھ نہیںَ۔
آئی او ایس کے صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اینڈریوڈ کے صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-02

More Technology Articles