Facial recognition for infant vaccination introduced in E Vaccs 3

Facial Recognition For Infant Vaccination Introduced In E Vaccs 3

ای ویکس ایپلی کیشن میں اب بچوں کو چہرہ بھی شناخت کیاجاسکے گا

حکومت پنجاب جس طرح سے،خاص طور پر صحت کے شعبے میں، ٹیکنالوجی کےاستعمال کو فروغ دے رہی ہے وہ یقیناً قابل ستائش ہے۔حکومت پنجاب کے ای پی آئی (Expanded Program on Immunization) میں بھی نت نئی جدتیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔پنجاب حکومت کے ای ہیلتھ اینی شیٹیو کے تحت ای ایکس(E-Vaccs) اینڈروئیڈ ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔اس ایپلی کیشن کی مدد ویکسینیٹر تمام بچوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کے پچھلے ورژن میں بچوں کے چہرے کی شناخت کا فیچر نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اس کا غلط استعمال کیا اور ایک ہی بچے کی مختلف تصاویر پر جعلی انٹریز درج کر دیں۔ ای ویکس کے نئے ورژن میں چہرہ کو شناخت کرنے کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ایک ہی بچے کی مختلف ناموں سے تصاویر کو اپ لوڈ کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)


اپریل 2016 میں ایپلی کیشن کی نئی اپ ڈیٹ میں بچوں یا سرپرست کے موبائل نمبر بھی شامل کیے جائیں گے، جس کے بعد بچوں کے اگلی ویکسی نیشن کی تاریخ سے چند دن پہلے والدین یا سرپرستوں کو یاددہائی کے پیغامات بھیجے جا سکیں گے۔
ای ویکس 3.0 کو ویکسین لوجسٹک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے مربوط دکر دیا جائے گا، جس سے ویکسین کی فراہمی، سٹوریج اور ترسیل کا کام آسان ہوجائے گا۔

ستمبر 2014 میں ای ویکس سسٹم کو متعارف کرانے کے بعد اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ویکسینیٹر کی حاضری 90فیصد بہتر ہوئی ہے، کوریج میں بھی 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایپلی کیشن کے فیچرز میں سے ایک اہم فیچر ای ویکس کارڈ کا ہے۔ اس کارڈ پر بچے کی تصویر، اس کا منفرد آئی ڈی اور ویکسی نیشن کی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔
ای ویکس کارڈ پر درج تمام معلومات پی آئی ٹی بی کے ڈیٹا بیس میں محفوظ ہوتی ہیں۔پی آئی ٹی بی کے سسٹم میں بچے کانام، تصویر، آئی ڈی، پتہ ، عمر اور ویکسی نیشن کی ٹائم لائن ہوتی ہے۔ ان معلومات کو صرف متعلقہ ہیلتھ منیجر دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-25

More Technology Articles