FasterChrome speeds up Chrome browsing

FasterChrome Speeds Up Chrome Browsing

فاسٹرکروم سے کروم براؤزنگ کی رفتار بڑھائیں

فاسٹر کروم(FasterChrome) کروم براؤزر کے لیے ایک ایکسٹینشن ہے۔ فاسٹر کروم  ویب  پیج کو آپ کے لنک پر کلک کرنے سے پہلے ہی لوڈ کرنا شروع کردیتا ہے۔
فاسٹرکروم ایک ہی سائٹ کے پیجز وزٹ کرتے ہوئے بہترین کام کرتا ہے۔ اگر کسی ویب سائٹ  سے صرف ایک پیج  وزٹ کرنا ہوتو بھی فاسٹرکروم مفید ہے لیکن اس کی تیزی  رفتاری زیادہ نمایاں نہیں ہوتی۔
یہ ایکسٹینشن دیکھتی ہے کہ آپ کسی لنک پر کتنی دیر تک ماؤس رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ کسی لنک پر ماؤس کو 65 ملی سیکنڈ تک رکھتے ہیں تو  اس پر کلک کرنے کا پچاس فیصد چانس  ہوتا ہے۔ اتنے وقت کے بعد ہی فاسٹر کروم ویب پیج کو لوڈ کرنا شروع کردیتا ہے ۔
ایسے پیجز جو لاگ آؤٹ کرنے یا کچھ چیز ڈیلیٹ کرتے ہیں، اُنکے لیے فاسٹر کروم زیادہ مفید نہیں۔
فاسٹر کروم instant.page بیسڈ ایکسٹینشن ہے۔ instant.page ایک لائبریری ہے، جسے صارفین اپنی ویب سائٹ میں شامل کر کے ویب سائٹ کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔
فاسٹر کروم کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-21

More Technology Articles